بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناظم جوکھیو کی بیوہ نے جام عبدالکریم کو معاف کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو مقتول ناظم جوکھیو کی بیوہ نے معاف کر دیا۔

ملزمان کے وکلاء کا موقف ہے کہ مقتول ناظم جوکھیو کی بیوہ نے ایم پی اے جام اویس کو بھی معاف کر دیا ہے، معافی نامہ اور معاہدہ جلد عدالت میں پیش کردیں گے۔

عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں 3 ملزمان سالار، دو دو اور دھنی بخش کی ضمانت میں توسیع بھی کی ہے، یہ تینوں ملزمان ملیر کورٹ سے ضمانت منسوخی کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ جام کریم کی سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت کے بعد بھی وزیر داخلہ نے گرفتاری کا عندیہ دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.