وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ اور علی حیدر گیلانی کی مبینہ آڈیو ٹیپ بھی سامنے آگئی۔
مبینہ طور پر علی حیدر گیلانی کے مطالبے پر ناصر حسین کی آواز میں کہا گیا کہ بھائیوں کے کام ہوجائیں گے۔ وہ چار پانچ اوپر کرادیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں بات کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آڈیو کلپ میں آواز ان کی ہے ہی نہیں۔ نہ ہی ان کی کسی سے بات ہوئی ہے۔
پروگرام میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک گھنٹے میں ناصر حسین شاہ کی آواز کی تصدیق کراسکتا ہے۔
Comments are closed.