جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ناسا نے مریخ کی تازہ ترین ویڈیو، تصاویر اور آوازیں جاری کردیں

ہیوسٹن، ٹیکساس: امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’’ناسا‘‘ نے 19 فروری کو مریخ پر اُترنے والے اپنے کھوجی ’’مارس پریزروینس روور‘‘ کی ویڈیو کے علاوہ مریخ کا وسیع منظر نامہ (پینوراما) اور وہ ’’مریخی آوازیں‘‘ آن لائن جاری کردی ہیں جو اس کھوجی کے آلات نے وہاں سے ریکارڈ کی ہیں۔

ویڈیو میں ’’پریزروینس‘‘ کو کئی کلومیٹر اونچائی سے مریخی سطح پر اُترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ منظر واقعتاً ایسا ہے کہ جسے دیکھ کر آپ کو اپنے دل کی دھڑکنیں رکتی ہوئی محسوس ہوں گی۔

مریخ کا وسیع منظر نامہ یعنی ’’پینوراما‘‘ کئی تصویروں کو جوڑ کر بنایا گیا ہے۔ یہ دراصل پریزروینس روور کے گرد ایک دائرے کی شکل میں پھیلا ہوا منظر ہے جس کی تمام تصویریں اس کھوجی پر نصب طاقتور کیمرے نے 360 درجے کے زاویئے تک گردش کرکے کھینچی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ناسا کا خلائی جہاز کامیابی سے مریخی سطح پر اتر گیا

یہ بات دلچسپی سے پڑھی جائے گی کہ ’’مارس پینوراما‘‘ (مریخ کا وسیع منظر نامہ) آج ناسا کی روایات میں شامل ہوچکا ہے۔ اسی طرح کا پہلا ’’مارس پینوراما‘‘ 1997 میں ’’پاتھ فائنڈر‘‘ مشن کے مریخ پر اُترنے کے بعد، اس کے کیمرے سے کھینچی گئی تصویروں کو یکجا کرکے بنایا گیا تھا۔

پریزروینس مارس پینوراما کچھ ایسا ہے:

البتہ، اس بار پینوراما کی ایک پوری ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے:

ان کے ساتھ ساتھ ناسا کی جانب سے ’’ساؤنڈ کلاؤڈ‘‘ پر وہ تازہ ترین آوازیں بھی جاری کی گئی ہیں جو پریزروینس کے مائیکروفونز نے مریخ سے ’’سنی‘‘ اور ریکارڈ کی ہیں۔ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں یہاں بھی ہمیں مریخ کی اور آوازیں سننے کو ملیں گی۔

You might also like

Comments are closed.