برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو نسل پرستانہ ای میل بھیجنے والی خاتون کو سزا ہوگئی۔
لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریٹائرڈ نرس ائین براؤن نے گزشتہ برس ناز شاہ کو ای میل بھیجی تھی۔ ویسٹ مجسٹریٹس کورٹ نے ائین براؤن کو دو سال کی معطل سزا سنادی۔
عدالت نے ملزمہ کو 80 گھنٹے بلا معاوضہ کمیونٹی ورک کا حکم بھی دیا۔
عدالت کے حکم میں کہا گیا کہ ملزمہ ائین براؤن رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو 100 پاؤنڈ بھی ادا کرے گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.