ناروے کی ویمن بیچ ہینڈ بال ٹیم نے مختصر لباس پہننے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد یورپین ہینڈ بال فیڈریشن نے ٹیم پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیم کی کھلاڑیوں نے یورو ٹورنامنٹ میں ہسپانوی ٹیم کیخلاف میچ میں مختصر لباس کی جگہ شارٹس پہننے کو ترجیح دی تھی۔
کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ مردوں کو شارٹس پہننے کی اجازت ہے تو لڑکیاں مختصر لباس پہننے کی پابند کیوں؟۔
ناروے ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ این ایچ ایف کو ٹیم پر فخر ہے، کھلاڑیوں کے بدلے این ایچ ایف جرمانہ دے گی۔
Comments are closed.