ناروے کی خاتون کوہ پیما کرسٹن ہریلا نے 8 ہزار میٹر سے بلند 12ویں چوٹی سر کرلی۔
کرسٹن ہریلا نے آج صبح نیپال میں ماؤنٹ مناسلو کو سر کیا ہے۔
ناروے کی کوہ پیما مختصر وقت میں تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ بنانا چاہتی ہیں۔
ناروے کی خاتون کوہ پیما پانچ ماہ سے کم وقت میں 12 چوٹیاں سر کر چکی ہیں۔
کم وقت میں تمام 14 بلند چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ نیپال کے کوہ پیما نرمل پرجا کے پاس ہے۔
نیپال کے اس کوہ پیما نے یہ ریکارڈ 6 ماہ اور 6 دن میں بنایا تھا، تاہم یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے کرسٹن ہریلا کو 2 نومبر سے قبل شیشاپنگما اور چوایو کو سر کرنا ہے۔
Comments are closed.