ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں مسلح شخص نے نائٹ کلب پر حملہ کر کے دو افراد کو ہلاک جبکہ 21 کو زخمی کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے کی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بنیاد پرست شخص ہے جو ذہنی عارضے میں مبتلا ہے۔ 42 سالہ ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے دو ہتھیار قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
فائرنگ کے بعد اوسلو میں خطرے کا لیول بڑھا دیا گیا ہے، ناروے کی پولیس عموماً مسلح نہیں ہوتی لیکن حکام نے پولیس کو ہتھیاروں سمیت گشت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
Comments are closed.