بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترکی: جنگل کی آگ پر 3 دن بعد قابو پالیا گیا، ملزم گرفتار

ترکی کے جنگلات میں لگی آگ پر 3 دن بعد قابو پالیا گیا، آگ سے 11 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو نقصان پہنچا۔

ترکی کے جنوب مغربی ساحل کے قریب واقع جنگلات میں آگ لگی تھی۔

وزیر جنگلات نے علاقے کا معائنہ کرنے کے بعد فائر فائٹرز کی کوششوں کو سراہا، جنہوں نے آگ بجھانے کے لیے ہوائی جہاز کا بھی استعمال کیا۔

حکومت کے مطابق ممکنہ طور پر یہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی، وزیر داخلہ سلیمان سوائلو نے کہا کہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ زیر حراست ملزم نے جنگل میں آگ لگانے کا اعتراف کیا ہے، ملزم نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ وہ خاندانی مسائل کی وجہ سے شدید مایوسی میں مبتلا تھا۔

صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ آگ لگانے کے مجرم کو سزائے موت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کو خوفناک سزا دینی چاہیے، اگر سزائے موت بنتی ہے تو سزائے موت دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ رواں سال ترکی کے جنگلات میں آتشزدگی کا یہ پہلا واقعہ تھا، پچھلے سال آتشزدگی میں 3 لاکھ 45 ہزار سے زائد رقبہ جل گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.