کراچی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن پر چھاپہ مار کر تھانے کی چھت پر حبس بے جا میں رکھے گئے 3 افراد کو بازیاب کروالیا۔
ایس ایس پی کے مطابق مغویوں سے پولیس اہل کار نے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
اہل خانہ سے پولیس اہلکار کی 5 لاکھ روپے میں بات طے ہوئی تھی، مغویوں کے اہل خانہ نے 4 لاکھ کی رقم کی ادائیگی بھی کی۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مغویوں کو نارتھ ناظم آباد کے ہوٹل پر نایاب بچھو فروخت کرنے کیلئے بلایا گیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتاری کے دوران تاوان کی رقم 4 لاکھ روپے بھی برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزمان میں 2 برطرف اہلکار محبوب اور آصف شامل ہیں۔
ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد کو معطل کرکے عہدے میں تنزلی کر دی گئی ہے، واقعے کا مقدمہ تھانہ نارتھ ناظم آباد میں درج کیا جائے گا۔
Comments are closed.