جمعہ 2؍رمضان المبارک 1444ھ24؍مارچ 2023ء

انتخابات کے فیصلوں کا اختیار صرف پاکستانی اداروں کو ہے، آئی ایم ایف

ترجمان آئی ایم ایف ایسٹر پیریز نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں اور عام انتخابات کی آئینی حیثیت، فزیبلٹی اور وقت سے متعلق فیصلوں کا اختیار صرف پاکستان کے اداروں کا ہے۔

ایسٹر پیریز نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ایسی ضرورت نہیں جو پاکستان کی آئینی سرگرمیوں میں مداخلت کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے تعاون سے جاری پروگراموں کے تحت اہداف حکومتی سطح پر مقرر کیے گئے ہیں، اخراجات کو مختص کرنے یا دوبارہ ترجیح دینے یا اضافی محصولات بڑھانے کیلئے مالی گنجائش ہے۔

ترجمان آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ مالی گنجائش کا مقصد یقینی بنانا ہے کہ آئینی سرگرمیاں ضرورت کے مطابق ہوسکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.