عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ناراض رہنما عدنان جلیل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
عدنان جلیل اسی ہفتے سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات میں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔
عدنان جلیل نے ’جیو نیوز‘ سے اس حوالے سے بات چیت کے دوران بتایا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے پیار اور عزت دی۔
ان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے پیار کے سبب پی پی میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عدنان جلیل کا مزید کہنا ہے کہ وزارت کے دوران ایمل ولی نے کرپٹ افسر کو سپورٹ کرنے کا کہا جس پر انکار کیا۔
ناراض اے این پی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپٹ افسر کو سپورٹ سے انکار پر پارٹی قیادت خفا ہوئی اور وزارت سے ہٹا دیا گیا تھا۔
عدنان جلیل نے پی کے 81 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ عدنان جلیل خیبر پختون خوا کی نگراں حکومت میں وزیر صنعت تھے جنہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
اے این پی مرحوم رہنما حاجی عدیل کے بیٹے عدنان جلیل کو منانے کے لیے جرگے کے ارکان کو بھیج چکی ہے۔
Comments are closed.