پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے لیے اجلاس 12 جون کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر پر بات چیت ہوگی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فرسٹ کلاس کرکٹ، پاکستان کپ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے ایونٹس پر بات چیت ہوگی اور اسٹیک ہولڈرز کو ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں ڈپارٹمنٹس کے کردار پر بھی بات ہوگی۔
واضح رہے کہ رواں برس ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں ریجنل ٹیموں کے ساتھ ڈپارٹمنٹل ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔
Comments are closed.