مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید نے وزیراعظم کے خطاب کے عقب میں بانیِ پاکستان کی تصویر نہ ہونے پر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
پرویز رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روایت تو یہی رہی ہے کہ جب وزیراعظم خطاب فرمائیں تو عقب میں بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر ہو۔
اُنہوں نے کہا کہ نئے پاکستان سے بہت کچھ کے ساتھ ساتھ بانیِ پاکستان قائداعظم کی تصویر بھی غائب ہے۔
واضح رہے کہ آج وزیرِ اعظم عمران خان نے عوام کے ساتھ ٹیلی فون پر براہِ راست بات چیت کی، رابطے کیلئے نمبر 0519224900 دیا گیا تھا۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کا یہ سلسلہ دوپہر 1 بجے تک جاری رہنا تھا مگر وزیر اعظم نے اس کا دورانیہ مزید ایک گھنٹہ بڑھا دیا تھا۔
11 بج کر 58 منٹ پر کالز کے دوران وقفہ دیا گیا، 5 منٹ بعد یعنی 12 بج کر 3 منٹ پر عوام کا دوبارہ وزیرِ اعظم عمران خان سے بات چیت کا آغاز ہوا۔
اس کے بعد 12بجکر 29 منٹ پر پھر 3 منٹ کا وقفہ ہوا اور پھر وقفے کے بعد عوام وزیرِ اعظم عمران خان سے براہِ راست کال پر بات کی۔
وزیراعظم عمران خان اپنے مشیروں کے مشورے کے برعکس اس بار ریکارڈنگ کے بجائے براہ راست بات چیت کر رہے تھے۔
Comments are closed.