بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نئے پاکستان میں غریب عوام کے حقوق سلب کرلیے گئے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب کے نئے پاکستان کے غریب عوام کے حقوق سلب کرلیے گئے ہیں۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جیالوں کی جماعت ہے میں احد خٹک صاحب کو پی پی میں شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ خان صاحب کے نئے پاکستان نے غریب عوام کے حقوق سلب کر لیے ہیں، خان صاحب کی تبدیلی، تبدیلی نہیں تباہی ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ خان صاحب نے ایک کروڑ عوام کو نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن روزگار دینے کے بجائے لوگوں سے روزگار چھین لیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ یہ کس قسم کا انصاف اور تبدیلی ہے کہ نوجوان ڈگریاں اٹھائے دھکے کھا رہے ہیں، خان صاحب گھر دینے کے بجائے کچی آبادیوں کے باسیوں سے چھت چھین رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت غریب دوست حکومت تھی، خان صاحب آئی ایم ایف کی ڈیل نے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.