بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نئے وزیر خزانہ کی بات مانیں یا پرانے کی، کون سچا ہے؟ احسن

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نئے وزیر خزانہ کی بات سچ مانیں یا پرانے کی، ان میں سے کون سچا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ثابت کرتی ہے کہ اس حکومت کے پاس کسی شعبے میں پالیسی نہیں ہے، یہ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت ایٹمی طاقت کی معیشت کو چلا رہے ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے سادگی میں عمران خان کی باتیں سن کر اس کا ساتھ دیا، اب ان کی آنکھیں بھی کھل گئی ہیں اور کئی کی کھل جائیں گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کے پاس ایک ہی راستہ ہے عزت کے ساتھ جانا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دیدیں، عمران خان سمجھتے ہیں ان تقریریں سن کر لوگوں کا پیٹ بھر جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.