جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

نئے سال کے دوسرے ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

نئے سال کے دوسرے ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، درآمدات روکنے سے زرمبادلہ ذخائر کی گراوٹ رکی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 13 جنوری تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 10 ارب 44 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے دوسرے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 25 کروڑ 58 لاکھ ڈالر بڑھے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 25 کروڑ 80 لاکھ اضافے کے بعد 4 ارب 60 کروڑ ڈالر ہیں جبکہ اسی عرصہ کے دوران کمرشل بینکوں کا زرمبادلہ ذخیرہ 22 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5ارب 84 کروڑ ڈالر رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.