دنیا بھر میں 2024ء کی آمد کا آغاز ہوگیا، نئے سال کی پہلی گھڑی نیوزی لینڈ میں اتری۔
تلخیاں اور کڑوی یاد بھلادیں، ایک نئی امید، نئے جذبے کے ساتھ نئے سال کا آغاز کریں۔ 2023ء کا آخری سورج غروب ہوگیا۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر سال 2024ء کے استقبال کےلیے شہری موجود ہیں۔
آکلینڈ کے اسکائی ٹاور سے شاندار آتش بازی کی گئی۔ اس موقع پر ہاربربرج پر لائٹ شو کا اہتمام بھی کیا گیا۔
نیوزی لینڈ کے ساتھ آسٹریلیا میں بھی سال 2024ء کا آغاز ہوا۔ سڈنی ہاربر پر آسٹریلیا کے شہریوں نے آتش بازی کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر منچلوں کی بڑی تعداد موجود تھی، نئے سال کے شاندار استقبال کےلیے دنیا بھر میں خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے۔
ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر، دبئی کے برج خلیفہ، London Eye اور نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر لوگ جشن منانے جمع ہو رہے ہیں۔
پاکستان میں اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کےلیے نئے سال کا سادگی سے استقبال کیا جائے گا۔
اہلِ غزہ پر آج بھی بارود برس رہا ہے، اسرائیلی جارحیت رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔
2023ء کے آخری دن بھی اسرائیل نے ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ اس سال کے آخری تین ماہ اہل فسلطین پر قیامت بن کر گزرے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے مسلسل برسایا جانے والا بارود 21 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی جانیں لے گیا۔
غزہ کے مظلوم دعا گوہیں کہ نئے سال کا سورج اہل فلسطین کےلیے امن و سکون اور اسرائیلی مظالم سے جلد نجات کا پیغام لے کر طلوع ہو۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے آج ہی اعلان کیا ہے کہ جنگ مہینوں تک جاری رہے گی۔
Comments are closed.