بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نئے اپوزیشن لیڈر اگر بیمار ہیں تو اللّہ شفاء دے، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ نئے اپوزیشن لیڈر آج اسمبلی آئے، اگر وہ بیمار ہیں تو اللّہ تعالیٰ اُنہیں شفاء دے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ویڈیو دیکھی کہ جیل سے اسپتال صحیح سلامت روانہ ہوئے، پھر انہوں نے اپنے ہاتھوں کی ویڈیو جاری کی کہ خراش ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ کچھ دیر بعد ان کے ہاتھ پر پٹیاں آگئیں، ہم پر ان کو مروانے کا الزام لگایا گیا، اس کے بعد جیل انتظامیہ نے انہیں الگ جگہ رکھا اور میل جول بند کیا۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو اجلاس میں شرکت کیلئے سندھ اسمبلی پہنچا دیا گیا، ان کے پروڈکشن آرڈر گزشتہ روز اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے جاری کیے تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ آج اسمبلی میں بھی ہاتھ پر پٹی تھی مگر اچھل اچھل کر تقریر کر رہے تھے۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے تین سال سے طوفان بدتمیزی مچایا ہوا تھا، ہم انہیں برداشت کرتے رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے ایک ویڈیو دیکھی پھر الیکشن کمیشن کو ایکشن لینے کی اپیل کی۔

سعید غنی نے سوال اُٹھائے کہ جو گاڑی بلٹ والی دکھائی گئی وہ کہاں ہے؟ وہ خول اور اسلحہ جو ویڈیوز میں دکھایا گیا وہ کہاں غائب ہے؟ 

اُن کا مزید کہنا تھا کہ شادی میں کوئی ایک فائر ہو وہ گرفتار ہوتا ہے، سب قانون کے مطابق ہے عدالت دیکھے گی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو آج اجلاس میں شرکت کیلئے سندھ اسمبلی پہنچایا گیا، ان کے پروڈکشن آرڈر گزشتہ روز اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے جاری کیے تھے۔

گزشتہ روز اسپیکر سندھ اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی دباؤ میں نہیں، آئین و قانون کےتحت پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.