پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

نئی ڈیجیٹل مردم شماری میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

ملک میں جاری نئی ڈیجیٹل مردم شماری میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ادارۂ شماریات نے تمام صوبائی مردم شماری کمشنرز اور چیف کمشنر اسلام آباد کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مراسلے کے ذریعے مردم شماری کا فیلڈ ورک 15 مئی تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رواں ہفتے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے صوبائی حکومتوں کو ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت جاری فیلڈ آپریشن کو 15 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

وفاقی وزیر نے یہ ہدایات مردم شماری کی مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں تھیں جس میں مردم شماری کے فیلڈ آپریشن کی جاری مشق پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یکم مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری کی ابتدائی ڈیڈ لائن 4 اپریل تھی جس میں اب تک 5 بار توسیع کی جا چکی ہے۔

خیال رہے کہ 28 اپریل کو ملک بھر میں مردم شماری کا عمل 4 بار کی توسیع کے باوجود مکمل نہ ہونے کے باعث مردم شماری کی تاریخ میں پانچویں بار توسیع کا اعلان کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.