نئی دہلی میں فضائی آلودگی بڑھنے سے بچوں میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا۔
بھارتی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث بچوں میں دمہ جیسی بیماریوں سمیت سانس کی دائمی بیماریاں بڑھی ہیں۔
پچھلے7 سے 10 دنوں میں سانس کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی تعداد میں 3 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بچوں میں سانس کی بیماری کے کیسز میں تیزی پر ڈاکٹرزں اور والدین تشویش میں مبتلا ہیں۔
وفاقی آلودگی کنٹرول کے مطابق دہلی میں رواں ماہ زیادہ تر دنوں میں ایئرکوالٹی انڈکس 451 سے زائد رہا ہے۔
Comments are closed.