بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ سلمان کی زیرصدارت سعودی کابینہ کا ورچوئل اجلاس

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ریاض میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سعودی عرب اور چین ہائیڈروجن توانائی شعبے میں تعاون کریں گے، اس سلسلے میں سعودی کابینہ نے چین کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار وزیر توانائی کو تفویض کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں کابینہ ارکان کو دوست ممالک سے مذاکرات اور ملاقاتوں کے نتائج سے بھی آگاہ کیا گیا۔

سعودی کابینہ کے اجلاس میں موسمی تبدیلی اور ماحولیات سے متعلق مملکت کے اقدامات کی تعریف کی گئی۔

اجلاس میں حوثیوں کے ڈرون حملوں کی سلامتی کونسل کی طرف سے مذمت کا خیرمقدم کیا گیا جبکہ 3 حوثی دہشتگردوں کو بلیک لسٹ کرنے کے سلامتی کونسل کے فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.