پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

نئی حلقہ بندی کے بعد الیکشن کالعدم قرار دیا جائے، متحدہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں لوگوں کو درست شمار کرنا تھا مگر نہیں کیا گیا، پھر حلقہ بندیاں غلط کی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں دیہی علاقوں کو شہر کے ساتھ ملا دیا گیا، اب میئر کبھی شہری علاقوں سے نہیں آسکتا۔

اسلام آباد سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی…

ان کا کہنا تھا کہ نوے نوے ہزار پر یوسی بنائی گئی، اگر محرومی بڑھی تو نوجوانوں کے گروپ بن جائیں گے جو ہم سے کنٹرول نہیں ہوسکیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ آپ حیدرآباد اور کراچی کا میئر لاکر کیا سمجھ رہے ہیں کہ ایٹمی اثاثوں کا اختیار آگیا ہے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.