پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غیرملکی جریدے کو انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میں نے اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا ہے، میں جانتا تھا کہ سیاست میں آؤں گا تو میری جان کو خطرہ ہوگا۔
عمران خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ حملے کے بعد دوبارہ سے لانگ مارچ جوائن کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میری اہلیہ کو مجھ پر حملے کا ٹی وی سے پتہ چلا تھا، اہلیہ کو لگا کہ میں ٹھیک ہوں، اِنہیں اندازہ نہیں تھا کہ مجھے 3 گولیاں لگیں ہیں۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان کا ایک تازہ پیغام پی ٹی آئی کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میری زندگی کو خطرات ہیں اور زخمی ہونے کے باوجود قوم کے لیے راولپنڈی جا رہا ہوں۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری قوم میرے لیے پنڈی آئے گی۔
Comments are closed.