اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

حکمران کوئی اور ہیں ہم ہیں خواہ مخواہ اس میں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکمران کوئی اور ہیں ہم ہیں خواہ مخواہ اس میں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑے جانے، علی وزیر کی بندش، محسن ڈاور پر سفری پابندی کا حوالہ دیا۔

انہوں نے تحریر کیا ’چاہے علی وزیر کی بندش ہو یا محسن داوڑ کے اوپر سفری پابندیاں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو جانا ہو یا فریال تالپور کو اسپتال سے گھسیٹ کر جیل میں پھینک دینا اور آج کے دور میں سیاسی مخالفوں پر تشدد ہونا۔ حکمران کوئی اور ہیں ہم ہیں خواہ مخواہ اس میں۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.