معروف یوٹیوبر عرفان جونیجو کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی فیملی سے متعلق پبلک میں ڈسکس کیا جائے۔
پاکستان کے معروف پرینک اسٹار نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے عرفان جونیجو نے کہا کہ میں اپنے وی لاگز میں گھر والوں کو بالکل بھی سامنے نہیں لانا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ مجھے اپنے وی لاگز میں پرسنل لائف کے بارے میں بتایا جائے۔
عرفان جونیجو نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ ہر انسان کو اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بتایا جائے اور کوئی میری فیملی کے بارے میں بات کرے، اسی لیے میں اپنے وی لاگز میں گھر کے کسی فرد کو اب نہیں لانا چاہتا۔
پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نادر علی نے کہا کہ مستقل مزاجی کسی بھی کام میں کامیابی لاسکتی ہے، مسلسل کونٹینٹ بنانے سے ایک نہ ایک دن کامیابی مل ہی جاتی ہے، مگر کوالٹی پہلی شرط ہے، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرنا چاہیے۔
عرفان جونیجو نے مزید کہا کہ مجھے یوٹیوبر ہونے پر بہت فخرہے، جب پبلک میں کوئی میرا نام لے کر پکارتا ہے تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔
Comments are closed.