سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری زندگی خطرے میں ہے، ہمارے گھر توڑے جارہے ہیں۔
ایک ویڈیو بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہوں۔ القادر ٹرسٹ کیس میں جھوٹی گواہی دینے کے بجائے موت کو ترجیح دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر یہ معاملہ کابینہ میں لے کر آئے تو میں اٹھ کر چلا گیا تھا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہمارے گھر توڑے جارہے ہیں۔ 30، 30 ہزار تنخواہ والے ملازمین کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ میری والدہ کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی، سادہ لباس اہلکار گاڑیاں اور سامان بھی لے گئے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ آئین اور قانون کی بےتوقیری ہوگی تو عام پاکستانی یہاں کس طرح زندگی گزارے گا۔
Comments are closed.