پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ آپ میری قسمت کی بات کر رہے ہیں تو میں اس دنیا کا سب سے زیادہ خوش قسمت انسان ہوں۔
شعیب اختر نے دراصل ایسا اس لئے کہا کیونکہ انہیں مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے بالکل سامنے ہوٹل کا کمرہ مل گیا ہے جس کی کھڑکی سے روضہ رسولﷺ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
شعیب اختر نے مدینہ منورہ سے اپنی خوشی اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے دکھایا کہ وہ کس کمرے میں رہائش پذیر ہیں۔
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں اور یہ ہے انسانوں کی خوش قسمتی۔
اس سے قبل شعیب اختر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کلاک ٹاور کی اونچائی سے مکہ مکرمہ کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔
واضح رہے کہ شعیب اختر فریضۂ حج کی ادائیگی کے لئے گئے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.