قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی حالیہ دنوں ری ہیب کے سلسلے میں انگلینڈ میں موجود ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کے میڈیکل ایڈوائزری پینل کے ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال کی نگرانی میں ری ہیب کر رہے ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے ورک آؤٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی جم میں ورزش کر رہے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ انشاء اللّٰہ، میں جلد واپس آ رہا ہوں۔
اس ویڈیو کلپ کو اب تک 22 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور مختلف قسم کے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کا لندن میں ری ہیب مکمل کرانے فیصلہ کیا تھا۔
Comments are closed.