پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے مارچ کی کال دینے والا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے پوچھتا ہوں کیا زرداری کے ساتھ بیٹھ کر خوش ہیں؟
کراچی میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مارچ سے فارغ ہو کر پورا زور سندھ پر لگاؤں گا، زرداری کی بیماری سے سندھ کو آزاد کرواؤں گا، مریم نواز ساری قوم سے جھوٹ بولتی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ قوم مشکل میں ہے، مقروض ہے، دشمن بھی ایسا نقصان نہیں پہنچاتا، جیسا ان چوروں کو مسلط کرکے پہنچایا گیا، میں نے کسی کی غلامی نہیں کی، بیرونی سازش کے تحت میری حکومت ہٹائی گئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ شہباز شریف چیری بلاسم ہے، ان چوروں نے اپنے بچے تیار کیے ہوئے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاسی تحریکیں ہمیشہ کراچی سے شروع ہوئیں، کراچی والے سیاسی شعور رکھنے والے لوگ ہیں، کراچی پاکستان کے فنانس کا انجن ہے، کراچی پاکستان کا فنانشل حب ہے، کراچی اوپر جاتا ہے تو پاکستان اوپر جاتا ہے، کراچی کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو ملک کی طبیعت خراب ہوتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ایک طرف بڑے ڈاکو 30 سال سے ملک لوٹ رہے ہیں، ملک سے بھاگتے ہیں، ڈیل کرتے ہیں، پھر واپس آتے ہیں، جب سے چور آئے ہیں، مہنگائی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
Comments are closed.