جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

میں اور جام کمال اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے نامزد کیا،  میں اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ پرویز الہٰی نے کہا کہ وہ خود آکر چیئرمین  سینیٹ کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بطور اتحادی صادق سنجرانی کو حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ جیت کے لیے کتنے پر امید ہیں، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ سب خیر ہوگا، جو نمبر گیم ہے اس وقت پتہ چلے گا جب رزلٹ آئے گا۔

 صادق سنجرانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے کل ملاقات کریں گے،  جبکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے بھی آج شام ملاقات کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.