جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

میگھن کے پاس انٹرویو میں کہی باتوں کے ثبوت ہیں، دوست کا دعویٰ

میگھن مارکل کی دوست نے دعویٰ کیا ہے کہ میگھن کے پاس انٹرویو میں کہی جانے والی باتوں کے دستاویزی ثبوت ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گیل کنگ نامی دوست کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویک اینڈ پر ہیری اور میگھن سے بات چیت کی تھی۔ یہ سچ ہے کہ ہیری نے اپنے بھائی شہزادہ ولیم اور والد سے بات کی ہے تاہم ان کے درمیان ہونے والی گفتگو نتیجہ خیز نہیں تھی۔

واضح رہے کہ میگھن مارکل نے اوپرا ونفرے کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ شاہی خاندان کے ایک فرد نے آرچی کی رنگت کے بارے میں سوال کیا تھا۔ انٹرویو میں ڈچز آف سسیکس نے کہا تھا کہ انہیں شاہی خاندان کی جانب سے تحفظ نہیں ملا اور شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد خاموش کروا دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.