شمالی امریکا کے جنوب میں واقع ملک میکسیکو کے صدر ایندریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کورونا وائرس میں مبتلا رہنے کے بعد اب صحت یاب ہو گئے ہیں۔
میکسیکو کے صدر کا 2 ہفتے قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ میں محدود کر لیا تھا۔
گزشتہ روز میکسیکن صدر ایندریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ میکسیکو میں کورونا وائرس سے اموات 1 لاکھ 62 ہزار 922 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 18 لاکھ 99 ہزار 820 ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے میکسیکو میں 2 لاکھ 75 ہزار 887 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 5 ہزار 692 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 61 ہزار 11 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 54 لاکھ 36 ہزار 36 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 22 لاکھ 94 ہزار 862 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 58 لاکھ 65 ہزار 326 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 750 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 71 لاکھ 31 ہزار 243 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.