بدھ 19؍شوال المکرم 1444ھ10؍مئی 2023ء

میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو تندرست قرار دے دیا، ذرائع

میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تندرست قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے ڈاکٹرز سے کسی تکلیف کی شکایت نہیں کی، ان کا بلڈ پریشر، شوگر لیول، نبض اور دھڑکن نارمل تھی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایک سے زائد بار طبی معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کا معائنہ پمز اور پولی کلینک کے مشترکہ میڈیکل بورڈ نے کیا جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ نیب حکام کے حوالے کردی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بلڈ سی پی، ایل پی، آر ایف ٹی، ایل ایف ٹی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی تجویز پر عمران خان سے بلڈ اور یورین سیمپل لیے گئے اور ایکسرے بھی کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.