وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر ہنسی بھی آتی ہے اور پریشان بھی ہوتا ہوں، ہارس ٹریڈنگ اور ویڈیو لیک کے معاملے سے اپوزیشن اور میڈیا باخبر ہے۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سب کو پتا ہے کس گھر میں پیسے تقیسم ہوئے اور کس نے تقسیم کیے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ میرا ضمیر صاف ہے میں کسی کی پرواہ نہیں کرتا، جھوٹے الزام لگانے والے کا منہ کالا ہوگا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ مجھے اور اسپیکر کو بدنام کرنے کے لیے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی بھی ثابت کر کے دکھائے کسی کو ووٹ کا لالچ یا پیسے دیے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات اوپن سے ہو یا سیکرٹ بیلٹ سے، تحریک انصاف اپنے حصے کی تمام سیٹیں جیتیں گی، جن کے خلاف تحریک چلائی تھی انہیں مذاکرات کی دعوت دی نہ دیں گے۔
Comments are closed.