بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میچ کے دوران پیدا ہونے والی ٹینشن سنیل گواسکر نے کیسے ختم کی؟

سابق بھارتی کرکٹر اور تجزیہ کار سنیل گواسکر کا بھارت کی جیت پر منایا گیا جشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اتوار کو بھارتی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے ہرا کر 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔

میچ کے درمیان ہونے والی ٹینشن کو سابق بھارتی کرکٹر نے ڈانس کر کے ختم کیا۔ ان کا یہ انداز سوشل میڈیا پر کافی وائر ل ہورہا ہے۔

سنیل گواسکر کے ساتھ سابق آسٹریلوی بیٹر میتھیو ہیڈن بھی بیٹھے ہوئے تھے جو ان کے انداز پر مسکراتے رہے۔

میتھیو ہیڈن نے بعد اذاں مسکراتے ہوئے سنیل گواسکر کو شاباشی بھی دی۔

واضح رہے کہ 187رنز کا ہدف بھارت نے آخری بال پر حاصل کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.