قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ میچ سیناریو میں پریکٹس کا مقصد کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کروانا ہے۔
ایک بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ میچ سیناریو پریکٹس سے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے مکمل فوکس میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ 90 اوور بیٹنگ اور بالنگ کی پریکٹس کی جارہی ہے، ہماری کوشش ہے کے پہلے ٹیسٹ سے قبل کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کی مکمل تیاری کرلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کے اگلے دو، چار روز میں بیٹرز کو آسٹریلیا کیخلاف تیاری میں بھرپور مدد ملے گی۔
Comments are closed.