فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021ء کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق 10 جولائی سے ہوں گے۔
فیڈرل بورڈ کے مطابق تمام امتحانی مراکز پر عملہ تعینات کیا جاچکا ہے، تمام طلبا و طالبات کو رول نمبر سلپس بھی جاری کردی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پہلا پرچہ بیالوجی اور ریاضی انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 ہفتے کو ہوگا، جس کا وقت دن 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔
فیڈرل بورڈ کے مطابق ڈیٹ شیٹ پر کووڈ کے حفاظی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہدایات دی گئی ہیں۔
Comments are closed.