لاہور کے میو اسپتال کے آئی سی یو میں 7 دن کے بچے کے چہرے پر چیونٹیاں پائے جانے کے معاملے پر اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹر پر موجود بچے کے چہرے، ناک، آنکھوں اور منہ پر چونٹیاں موجود تھیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سو یو میں بچہ 15 دن زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔
وائس چانسلر محمود ایاز کے مطابق آئی سی یو میں اس طرح ہونا عملے کی غفلت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع ملنے پر آئی سی یو کا دورہ کیا، بچہ نجی اسپتال سے شفٹ کیا گیا۔ بچے کے چہرے پر چیونٹیاں ہونے کا واقعہ 4 اکتوبر کا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ انکوائری کی جا رہی ہے، ذمہ داروں کا تعین ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.