بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مین ہٹن: دنیا کی سب سے پتلی عمارت اسٹین وے ٹاور صرف ساٹھ فٹ چوڑی

دنیا کی سب سے پتلی عمارت کی چوڑائی اس قدر کم ہے کہ ہوا چلنے کے دوران یہ ہلنے لگتی ہے۔

نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں واقع لگژری اپارٹمنٹ بلڈنگ اسٹین وے ٹاور 84 منزلہ ہے اور اسے سرکاری طور پر دنیا کی سب سے باریک یا پتلی یا مہین عمارت کہا جاتا ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک تنومند دلہن بھاری لہنگا اور جیولری پہنے پش اپ کرتی نظر آرہی ہیں، اس بھاری بھرکم لباس اور جیولری کے ساتھ اپنی شادی کے دن دلہن نے بنا کسی مشکل کے فرش پر چند پش اپ لگائے۔

اس کی بلندی سے چوڑائی کا تناسب 24:1 ہے اور یہ ایک متاثر کن تعمیراتی کارنامہ ہے، یہ مغربی نصف قرہ میں تیسری بلند ترین عمارت ہے اور یہ ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر جو کہ 1776 فٹ بلند، سینٹرل پارک ٹاور 1550 فٹ کے بعد اس کا نمبر ہے۔

اسٹین وے ٹاور کو دنیا کی سب سے پتلی عمارت ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 1428 فٹ بلند ہونے کے باوجود یہ صرف 60 فٹ چوڑی ہے۔ یہ اس قدر پتلی ہے کہ ایک برطانوی اخبار نے اسے کافی ہلانے والی اسٹیرر قرار دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.