بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مینگرووز کے جنگلات تیز سمندی لہروں کو کیسے روکتے ہیں؟

مینگرووز کی افادیت کے لیے چھوٹا ماڈل تیار کیا گیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماحولیات سے متعلق ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا ماڈل تیار کرکے یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کس طرح مینگرووز کے درخت ساحلی علاقوں کے تیز لہروں سے بچاتے ہیں۔

یہ ویڈیو گرین بیلٹ اینڈ روڈ انسٹیٹیوٹ نامی ادارے کے سربراہ ایرک سولہائم نے پوسٹ کی ہے جسے 25 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

مینگرووز ماڈل میں مصنوعی طریقے سے پانی کی لہریں چھوڑی گئی ہیں جو تیز ہیں اور ان کے آگے مینگرووز کے چھوٹے پودے ہیں جنہوں نے لہروں کی شدت میں کمی پیدا کی۔

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ طوفان اور سیلابی صورت میں مینگرووز کے درخت کس قدر موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.