لاہور میں تحریک انصاف نے 25 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور پارٹی کی طرف سے پنڈال کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی طرف سےجاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنڈال کمیٹی کے کوآرڈینیٹر شبیر سیال ہیں۔
ڈپٹی کوآرڈینیٹر فواد رسول بُھلر اور خواجہ کامران ہوں گے جبکہ تحریک انصاف کے دیگر 10 پارٹی ورکرز کو کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
پنڈال کمیٹی جلسے کے تمام تر انتظامات کی ذمہ دار ہوگی۔
Comments are closed.