جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

میلبرن ٹیسٹ، دوسری اننگز میں آسٹریلیا مشکلات کا شکار

میلبرن میں پاکستانی ٹیم کے 264 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

آسٹریلیا نے دوسری اننگ 54 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی تو ابتدا سے ہی پاکستانی فاسٹ بولرز نے شاندار بولنگ کی۔

دوسری اننگ میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر گر گئی، عثمان خواجہ کو صفر پر شاہین شاہ آفریدی نے کیچ آؤٹ کرایا۔

تیسرے اوور میں دوسری وکٹ بھی شاہین آفریدی نے ہی حاصل کی، اس مرتبہ انہوں نے مارنس لبوشین کو 4 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

ابتدائی دو وکٹیں حاصل کرنے کے بعد دوسرے اینڈ سے شاندار بولنگ کرتے ہوئے میر حمزہ نے بھی وکٹیں حاصل کرنا شروع کردیں۔

آسٹریلوی اننگ کے 5.1 اوور میں میر حمزہ نے ڈیوڈ وارنر کو 6 رنز پر بولڈ کیا جس کے بعد انہوں نے اگلی ہی گیند پر ٹریوس ہیڈ کو بھی بولڈ کیا۔

اس سے قبل کھیل کے تیسرے روز آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگ میں پاکستان کی ٹیم 264 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان نے میچ کے تیسرے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز سے اپنی اننگز شروع کی تو وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 42 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی بال پر آؤٹ ہوئے۔

شاہین آفریدی 21، حسن علی اور میر حمزہ 2، 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عامر جمال 33 رنز بنا سکے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم کا آسٹریلیا کے خلاف میلبرن ٹیسٹ میں آؤٹ ہونا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، نیتھن لائن نے 4 اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ کے دوسرے دن عبداللّٰہ شفیق 62، شان مسعود 54 اور امام الحق 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سعود شکیل 9 اور سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور انہیں کپتان پیٹ کمنز نے ایک رن پر بولڈ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.