سڈنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میلبرن آسٹریلیا کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر بن گیا۔
ایک صدی سے زائد عرصے سے سڈنی آسٹریلیا کا سب سے گنجان آباد شہر تھا۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب میلبرن میں 48 لاکھ 75 ہزار 400 شہری ہیں، یہ تعداد سڈنی سے 18 ہزار 700 زیادہ ہے۔
میلبرن کی آبادی میں یہ اضافہ ایسے ہوا جب آسٹریلیا کے شماریات بیورو نے نے شہر کی حدود کو بڑھاتے ہوئے اس میں ایک نئے ضلع کا اضافہ کیا۔
میلبرن شہر کی حدود میں ضلع میلٹن کو شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2022 میں معروف بین الاقوامی اخبار دی اکنامسٹ نے میلبرن کو آسٹریلیا کا سب سے زیادہ قابل رہائش شہر قرار دیا تھا۔
آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے ایک محقق کے مطابق میلبرن میں سستے مصارف زندگی، بالخصوص رہائش کی وجہ سے یہ سڈنی سے زیادہ قابل رہائش ہے۔
Comments are closed.