پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی نور عالم اپنے خلاف لوگوں کو احتجاج کے لیے آنے والی کالز کا نمبر منظر عام پر لے آئے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں نور عالم خان کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کے لوگوں کو ایک نمبر سے کال کی گئی اور میرے خلاف احتجاج کرنے کا کہا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس نمبر سے یہ کالیں کی گئیں وہ نمبر خیبر پختون خوا اسمبلی کا ہے۔
نور عالم نے مزید لکھا کہ میں حیران ہوں کہ جو لوگ اپنے گاؤں میں نہیں جیت سکتے وہ لوگوں کو میرے خلاف احتجاج کرنے کے لیے کال کر رہے ہیں۔
اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے تحریر کیا کہ ایسے لوگ شرم کریں۔
Comments are closed.