پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ انصاف کا معاملہ پراسس میں ہے ، میرا پیپلز پارٹی سمیت کسی سیاسی پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔
ملتان کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ شوکت ترین سمجھدار وزیر خزانہ ہیں ۔
جہانگیر ترین کاکہنا تھا کہ جو بجٹ پیش کیا گیا اس میں عوام کو ریلیف ملے گا۔
انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنا کر رہیں گے ، صوبے کے لئے عملی کام کیا جائے صرف باتیں نہ کی جائیں ۔
جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔
Comments are closed.