وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ہم نے 4 ماہ کی محنت سے بجٹ تیار کیا ہے، میری کہی بات کے الفاظ کو مکس کر کے پیش کیا جا رہا ہے، لوگوں میں غیر ضروری سسپنس پیدا نہ کیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک پیغام میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اور کابینہ نے بجٹ نہیں دیکھا۔
انہوں نے سوال کیا کہ اگر بجٹ کابینہ اور ممبران نے نہیں دیکھا تو کس نے دیکھا اور کس نے بنایا؟ میری کہی ہوئی بات کے الفاظ کو مکس کر کے پیش کیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جب بجٹ پیش ہوتا ہے تو وہ تمام محکموں کا مشترکہ بجٹ ہوتا ہے، ہم پچھلے 4 ماہ سے تمام محکموں کے ساتھ مل کر بجٹ کی تیاری کر رہے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے جس طرح بجٹ تیار کیا اس کی تمام تفصیلات بھی پیش کیں، لوگوں میں غیر ضروری سسپنس پیدا نہ کیا جائے۔
Comments are closed.