پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میری لندن میں کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہوئی۔
ملتان میں نشتر اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ کوئی سیاسی منظر نامہ تبدیل نہیں ہورہا، جنوبی پنجاب صوبہ خطے کی ضرورت ہے، ہمیں اگلی بار بڑا مینڈیٹ ملا تو صوبے کا مسئلہ جلد حل ہوگا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ شاکر شجاع آبادی کی وائرل ویڈیو دیکھ کر بہت دکھ ہوا، سرائیکی وسیب کے نامور شاعر کو موٹر سائیکل پر باندھ کر اسپتال لایا گیا، ہم سرائیکی وسیب کے شاعر کا خیال نہیں کرسکے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جنوبی پنجاب کےمسائل کا مستقل حل یہ ہے کہ اسے الگ صوبہ بنا دیا جائے اور اختیارات سرائیکی عوام کے سپرد کئے جائیں۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب اس لئے پیچھے رہ گیا کیونکہ سابقہ حکومتوں نے عوام کا خیال نہیں رکھا۔
Comments are closed.