اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کی 20 سال میں مجھے بہت سے دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا، میری تضحیک کے لیے اسکینڈلز اور جعلی خبریں لائی گئیں۔
معروف امریکی اسلامی اسکالر شیخ حمزہ یوسف کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب میں سیاست میں آیا تو سیاست میں مافیا تھے، مافیاز کی وجہ سے لوگ سیاست میں آنے سے ڈرتے تھے، میں نے کامیابیاں سمیٹیں مگر بہت سے دھچکے بھی لگے، 20 سال کے دوران میری کردار کشی کی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ باضمیر لوگ کسی کے سامنے جھکتے ہیں نہ اپنی غیرت کا سودا کرتے ہیں، میرے نزدیک امیر وہ ہے جس کے ضمیر کی کوئی قیمت نہیں لگاسکتا، مال و دولت نہیں انسان کے اندر غیرت کا ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ دوسروں کے بارے میں سوچتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے قریب ہو جاتے ہیں، عرب کے لوگوں کے پاس غیرت اور بہادری کے سوا کچھ نہیں تھا۔
Comments are closed.