بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جماعت اسلامی نے ڈی چوک پر دھرنا دے دیا

اسلام آباد: جماعت اسلامی نےمہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ڈی چوک پر دھرنا دے دیا ہے، جے آئی یوتھ کے کارکنان نے ڈی چوک پر لگی خاردارتاریں اور دیگر رکاوٹیں ہٹادیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی یوتھ کےکارکنان جب ریڈ زون پہنچنے  میں کامیاب ہوگئے تو جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت نے کارکنان کو واپس لوٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی چوک پر جمع ہونے  کا حکم دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ اگر حکومت نے پر امن احتجاج کرنے والے کارکنا ن پر تشدد کیاتو کسی بھی نقصان کی ذمہ دار حکومت ہوگی، اگلے لائحہ عمل کا اعلان ڈی چوک پر ہی کریں گے۔

دوسری جانب پولیس انتظامیہ کی جانب سے ڈی چوک پر لگی رکاوٹیں ہٹادیں گئیں ہیں، پولیس نے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مزید نفری طلب کرلی ہے ۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی یوتھ نے آج پارلیمنٹ کے باہر مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا تھا۔

You might also like

Comments are closed.