جمعرات 4؍ذیقعد 1444ھ25؍مئی 2023ء

میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن چیئرمین پی ٹی اے تعینات

میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمٰن کو چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمٰن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

وفاقی کابینہ نے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمٰن کو ممبر ایڈمنسٹریشن پی ٹی اے تعینات کیا تھا۔ کابینہ نے انہیں چیئرمین پی ٹی اے لگانے کی بھی منظوری دی تھی۔

میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمٰن نے ممبر ایڈمنسٹریشن پی ٹی اے کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.